غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے،صیہونی فوج کےڈرون حملوں میں مزید دو فلسینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں قید اسرائیلی فوجی نےامریکی صدر سےمستقل جنگ بندی کی اپیل کردی،حماس نے قیدی کی ویڈیو جاری کردی،لبنان پر جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے سب سے بڑا فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی طیاروں نے آدھے گھنٹے کے اندر پندرہ مقامات پر بمباری کی۔
صیہونی فوج کا دعویٰ ہےکہ حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اوراسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،فضائی حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اُدھر یمن کےحوثی رہنما عبد المالک الحوثی نےدھمکی دی ہےکہ چار دن میں غزہ کی ناکہ بندی ختم نہ کی گئی تواسرائیل جانے والے سمندری جہازوں پر حملے دوبارہ شروع کریں گے۔