ڈسکہ کے علاقے محلہ اسلام پورہ میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں ماں اور بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈسکہ میں تھانہ سٹی کے علاقے محلہ اسلام پورہ میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 31 سالہ ماں انیلا اور 11 سالہ بیٹی ماہ روش شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے، ماں اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق دھماکے سے گھر کے اندرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔