وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرمیو اسپتال کو ادویات خریداری کیلئےفنڈز جاری کر دیئے گئے ۔
وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پر ادویات کی خریداری کیلئے تین سو چالیس ملین روپے کیلئے منتقل کردئیے گئے ۔ میواسپتال میں خالی آسامیاں کی تنخواہ اور الاؤنس کی مد میں موجود فنڈز ادویات خریداری کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاونس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ۔ میواسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے تھے ۔