پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا، دونوں کی صحت میں بہتری آنے لگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی صائم ایوب اور فخر زمان کے ری ہیب پر توجہ مرکز ہے، کرکٹر صائم ایوب کے انگلینڈ میں جاری ری ہیب سے اچھی خبریں آنے لگیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششیں رنگ لے آئیں، اوپنر صائم ایوب کی پاکستان سپر لیگ میں ان ایکشن ہونے کی امید پیدا ہوگئی، نوجوان کرکٹر انجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
چمپئنز ٹرافی میں انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان کی بھی فٹنس پر کام ہورہا ہے۔
قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز کے پی ایس ایل میچز میں ایکشن میں نظر آنے کا قوی امکان ہے۔