ایس آئی ایف سی کے تعاون سےملکی معیشت کے استحکام کے لیےصنعتی شعبے کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اس ضمن میں بورڈ آف انویسٹمنٹ اور متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے درمیان موجودہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سےخطےمیں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی اہمیت تسلیم کرتے ہو ئے اقتصادی استحکام کی تعریف کی ہے۔
خصوصی اقتصادی زونزکی صلاحیت سےاستفادہ حاصل کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے جدید اورموزوں طریقہ کار کے تحت قومی فریم ورک تیار کرلیا گیا۔
خصوصی اقتصادی زونز کی بدولت برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی اور اقتصادی ترقی متوقع ہے،فریم ورک کا اہم مقصدخصوصی اقتصادی زونزکی ترقی وتوسیع کے لیےیکساں پالیسیوں، ضوابط اور ترغیبات کو یقینی بنانا ہے۔
خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے کاروباری سہولت مراکز کا قیام ایک خوش آ ئند عمل قرار دیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےکارپوریٹ ماڈلز کے ذریعے کارکردگی اور احتساب کو بہتر بنا کر حکومت صنعتی شعبے کے فروغ لیے کوشاں ہے
خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ کےمطابق زمین کی قیمتوں کے لیےآسان قسطوں کے ذریعے ادائیگی کے مؤثر اختیارات دینا بھی اہم پیشرفت ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومتی سطح پر صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی کے لیےیہ تمام اہم اقدامات قابل ستا ئش ہیں۔