پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں حج 2025کی ای بیلٹنگ مکمل کرلی گئی، قرعہ اندازی میں دو کامیاب اورتین متبادل ملازمین کےناموں کااعلان کیاگیا
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کےمطابق حج ای بیلٹنگ کی تقریب پی اے اے ہیڈکوارٹرزکراچی میں ہوئی۔ ڈائریکٹرجنرل زیشان سعید اورمنیجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا ۔۔
ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نےای بیلٹنگ میں کامیاب ہونےوالے امیدواروں کا اعلان کیا،ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نےکہاقرعہ اندازی کےذریعےحج پرجانےوالےملازمین کی تعداد میں آئندہ برس اضافہ کیاجائےگا۔