بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھرعدالت پہنچ گیا,اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
عمر ایوب کی درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیاہے،شعیب شاہین اوردیگر وکلا کےذریعےدائردرخواست میں عمر ایوب نےمؤقف اپنایا کہ وہ اپوزیشن لیڈرہونے کےساتھ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں جن کے ساتھ قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے،درخواست کےمطابق عدالت نےملاقاتوں کیلئے ایس او پی بنانےکا حکم دیا تھا،اس کےباوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کاروائی شروع کی جائے،عدالتی حکم کےمطابق وکلا اور پارٹی رہنماؤں کوملاقات کی اجازت کا حکم بھی دیا جائے۔