انسانی صحت کے لیے اچھی خبر، سائنسدانوں نے بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کا نیا حصہ دریافت کر لیا۔
جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے لیبارٹری میں بیکٹیریا اور نمونیا والے چوہوں پر تجربات کیے ۔ محققین کا کہنا ہے انہیں ایسے نتائج حاصل ہوئے جن سے اینٹی بائیوٹکس کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔ نئی دریافت سے موجودہ ادویات کےخلاف مزاحمت کرنے والے سپر بگ کے بڑھتے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اینٹی بائیوٹکس بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس سے ہم مستقبل میں خود کو انفیکشن سے زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔