پنجاب میں غیرمحفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی گئی، میڈیکل اسٹورز، فارمیسز کو ادویات فروخت کرنے سے روک دیا گیا، تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب میں غیرمحفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی گئی، چیف ڈرگ کنٹرولر نے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز کو ادویات فروخت سے روک دیا، تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مراسلے کے مطابق بیکٹریکل انفکیشن کیلئے استعمال ہونیوالی گولی فلیجل بھی غیرمعیاری قرار دی گئی ہے، مختلف بیماریوں میں درد کم کرنے والے انجکشن ٹراما ڈول بھی مضر صحت ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی وی کینولا اور بیکٹریکل انفکیشن کا انجکشن میٹرنیڈوزل بھی غیرمعیاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کسٹمز حکام نے غیر رجسٹرڈ درد کش ادویات کے 7 بیچ پکڑے تھے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 7 مخصوص بیچ کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔