پاکستان میں چنگان ماسٹر موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں غیر معمولی کمی کردی۔
گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنیوالی معروف ویب سائٹ ’’پاک وہیلز‘‘ کے مطابق چنگان ماسٹر موٹرز نے اوشان ایکس 7 فیوچر سینس کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کردی، جس کے بعد اس کے نرخ 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق چنگان نے اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی۔
Changan Car Prices Reduced Up To Rs. 450,000
— PakWheels.com (@PakWheels) October 27, 2023
For more information: https://t.co/ZGUrtYROkl#PakWheels #PWBlog #Changan #ChanganMotors #PriceDecrease pic.twitter.com/yHNg78DVoP
چنگان ماسٹر موٹرز کی ایلسون لومیرے کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے پر آگئی ہے، ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے روپے کمی سے 43 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایلسون کمفرٹ ایم ٹی کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 لاکھ کی کمی کی گئی، جس کے بعد اب یہ گاڑی صارفین کو 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی، جبکہ ایم 9 سرپا کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے کمی سے 21 لاکھ 79 ہزار روپے پر آگئی ہے۔
چنگان موٹرز کی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر (27 اکتوبر) سے ہوگا۔