مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ امریکی فورسز کے افغانستان چھوڑنے کے بعد سےپاک امریکا تعلقات کی سمت واضح نہیں تھی، لیکن ٹرمپ کا پاکستان کا شکریہ ادا کرنا تعلقات کی بہتری کےلیے ایک اچھی پیشرفت ہے۔
ڈائریکٹر ساوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ مائیکل کوگل مین نے سماء نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے تعاون کی تعریف ایک اہم پیشرفت ہےکیونکہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد سے پاک امریکا تعلقات کی سمت واضح نہیں تھی صدر کا ایک بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا بڑی بات ہے۔
مائیکل کوگل مین کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ ایک غیرمتوقع منظر تھا میرا خیال ہے نئی امریکی انتظامی کو پاکستان کے ساتھ روابط بڑھانے میں کوئی جلدی نہیں تھی کیونکہ صدر ٹرمپ سمیت اس انتظامیہ میں شامل کئی افراد پاکستان پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔
سماء نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ اس کارروائی سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو قابل اعتماد اور اہم شراکت دار کے طور پر دیکھ رہی ہےاسی لیے انہوں نے ایک بڑی مچھلی کو پکڑنے کیلئے ایک انتہائی حساس اور مشکل آپریشن میں پاکستان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر ساوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ مائیکل کوگل مین نےگفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بہرحال یہ پاک امریکا تعلقات کےلیے بہت اچھی بات ہےمیں اسے ابھی دہشتگردی کے خلاف نئے پاک امریکااتحاد کے طور پر نہیں دیکھ رہا لیکن میں اسے دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر بنانے کاایک موقع ضرور سمجھتا ہوں۔
مائیکل کوگل مین کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سیکیورٹی تعلقات بھی کام آ سکتے ہیں تعلقات کی بہتری کےلیے ایک اچھی پیشرفت ہے۔