لاہور ہائیکورٹ نے فلم سٹار نرگس کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کردی ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ نگارچوہدری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایف آئی آرکے مطابق نگار چوہدری نے خود ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی، عدالت نے قرار دیا کہ لگتا ہے کہ مقدمہ ٹھیک طریقے سے تیار نہیں کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کیساتھ مل کر مکمل رپورٹ تیار کریں۔
نگار چوہدری کے وکیل راو عبدالجبار نے بتایا کہ اداکارہ نرگس نے ایف آئی اے میں پیکا ایکٹ کے تحت ذاتی رنجش کی بنیاد پرمقدمہ درج کرایا۔ اداکارہ نگار چوہدری نے پوسٹیں شیئر نہیں کیں اس لئے نگار چوہدری کی ضمانت منظور کی جائے۔