سندھ ہائیکورٹ میں صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کےخلاف درخواست پروفاق،وزارت اطلاعات ونشریات اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز،کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن،آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور دیگر کی جانب سے دائر پیکا ترمیمی ایکٹ کےخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں جمع کروائی گئی ہے۔
عدالت نےمدعاعلیہان کو انیس مارچ کیلئےنوٹس جاری کردیئے،درخواست سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک ایڈووکیٹ کےتوسط سےدائرکی گئی ہے،درخواست گزاروں کاکہنا ہےکہ پیکا ترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سے محروم رکھتا ہے،درخواست میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے سیکشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔