چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،جہاں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نےکہا آج کےمیچ کیلئےٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،جنوبی افریقی کپتان باووما نےکہا ٹاس جیت جاتے توہم بھی پہلےبیٹنگ کرتے،فاتح ٹیم بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کافائنل کھیلےگی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔
سابقہ میچزکی طرح آج بھی فول پروف سیکیورٹی پلان پرعمل درآمدہوگا،پولیس کے12ہزار201افسران واہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے،ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران،ایس ایس پی آپریشنزوسیکیورٹی،تمام ایس پی فیلڈمیں ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نےکہا سیمی فائنل میں ذیادہ رش کےباعث مزیدسخت سیکیورٹی چیلنج ہوگا4 درجاتی حصارپرمشتمل فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیاگیا،روٹ میں آنے والی تمام بلندعمارتوں پرسنائپرز بھی تعینات کئےجائیں گے۔