ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نئے وزرا اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔کئی موجودہ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کرنے پر غور جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کا قلمدان مصدق ملک سے لے کر پرویز ملک کو دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہےجبکہ وزارت ریلوے حنیف عباسی اور وزارت آبی وسائل جنید انوار کو دیے جانے کا امکان ہے اسی طرح مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سونپنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قیصر احمد شیخ کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت دیے جانے جبکہ طارق فضل چوہدری کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان سونپنے پر غور ہو رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلے کے لیے مزید مشاورت جاری ہے اور جلد اعلان متوقع ہے۔