مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نےکہا ہےبانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں پر پابندی، رمضان میں اذیت دینا ہے،انھیں سحری وافطار میں کچھ فراہم نہیں کیاجا رہا۔
بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے،انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔
مزید کہاعدالت کو 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑکرتوہینِ عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔