وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی قیمت ادا کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپریل 2020 میں اگر عدم اعتماد کی تحریک نہ لائی جاتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا لیکن اب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب دیگر صوبوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ 12 اکتوبر جیسا واقعہ نہ ہوا تو آئندہ دو سال میں پاکستان ہمیشہ کے لیے معاشی بحران سے نکل جائے گا۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھی ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔