امریکا میں دوران پروازنجی کوریئرکمپنی کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق طیارے نے نیوآرک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی ۔ فیڈریشن ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ بوئنگ سیون سکس سیون سے پرندہ ٹکرانے کے بعد ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے انجن کو نقصان پہنچا۔ طیارے کو بحفاظت اتارلیا گیا ۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔