بنگلا دیش نے مفرور شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔
بنگلا دیشی نیشنل سنٹرل بیورو کے مطابق انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں شیخ حسینہ واجد سمیت 12 ملزمان کے نام بھی شامل ہیں۔
این سی بی کے مطابق ریڈ وارنٹ کی درخواست شیخ حسینہ واجد کے خلاف جاری مقدمات کی روشنی میں دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ سال 5 اگست کو حکومت گرنے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔
بنگلا دیشی پولیس نے شیخ حسینہ کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کرکے عالمی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ بنگلادیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔