پی آئی اے انتظامیہ نے پروازوں کیلئے ناکارہ قرار دیئے جانیوالے تین جہازوں کو فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ان جہازوں کو فروخت کرنے کے حوالہ سے بولی بارہ مارچ کوہوگی۔
پی آئی اے انتظامیہ کےمطابق کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرپروازوں کیلئےناکارہ قراردیئے جانے کے بعد گراؤنڈ کئے جانیوالےطیاروں کو فروخت کیاجارہاہے۔ ان کی خریداری کے حوالہ سے تمام خواہشمند ادارے، فرمزتین مارچ سےلیکرسات مارچ تک کے دوران صبح گیارہ بجے سے سہ پہرساڑھے تین بجے تک انکا معائنہ کرسکتے ہیں۔ان طیاروں کی فروخت کے مرحلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کودس ہزار نیلامی فیس کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپے پی آئی اے انتظامیہ کو ضمانت کے طورپرجمع کرانا ہوں گے۔ طیاروں کی فروخت کے حوالہ سے معاملات نمٹانے کیلئے جنرل منیجرلاجسٹکس سپلائی چین مینجمنٹ طاہرمحمود کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔