جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 29.1 اوورز عبور کر لیا جس میں راسی وان ڈیر ڈوسن 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور ہنرچ کلاسن 64 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ ریان ریکلٹن نے 27 رنز کی اننگ کھیلی ۔
انگلینڈ نے ٹا س جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں جوئے روٹ 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ جوفرا آرچر نے 25 ، کپتان جوز بٹلر نے 21 ، بین ڈکٹ نے 24 رنز بنائے ۔