چیمپئنزٹرافی کے چوتھےسیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آج ہوگا،گروپ بی کا آخری میچ کے لیے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،کم مارجن سے شکست یا فتح کی صورت میں جنوبی افریقہ کوالیفائی کرجائے گا۔
انگلش ٹیم میں مارک ووڈ کی جگہ ثاقب محمود کو شامل کیا گیا ہے،کپتان جوش بٹلر نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کوشش ہوگی ایونٹ کا اختتام جیت پرکریں،جنوبی افریقا کو بڑاٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ہارکر بھی اگلے راؤنڈ میں جاسکتی ہے،بہترین رن ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقا کی پوزیشن مستحکم ہے،آخری میچ ہارکر بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے،افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا فارمولا انتہائی مشکل ہے،
انگلینڈ تین سورنز بنائے اورجنوبی افریقا کو ترانوے رنزپرآؤٹ کرے،یا تین سوسے زائد کا ٹارگٹ بارویں اوور میں پورا کرے،سیمی فا ئنل میں کون کس سے کھیلا گا اس کا فیصلہ کل بھارت اورنیوزی لینڈ میچ کے بعد ہوگا،نیوزی لینڈ،بھارت،آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔