قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ ٹیم انتظامیہ کو دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری خصوصی ویڈیو میں کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ٹرافی میں جیت کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا تھا، خرم منظور ، اسد شفیق ، تابش خان شان مسعود میر حمزہ اور نعمان علی جیسے سنئیر کھلاڑی تھے جبکہ صائم ایوب ، عمیر بن یوسف اور حماد عالم کی صورت میں نوجوان کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ساتھ لے کر چلے جس کی وجہ سے رزلٹ بہت اچھا آیا ، کوشش ہوتی ہے جب بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلوں تو ٹیم کے لیے اچھا کروں ، اس مرتبہ بھی قائد اعظم ٹرافی میں پرفارم کرنے کا ٹارگٹ تھا، خوشی ہے کہ جتنی بھی پرفارمنسز تھیں وہ ٹیم کے کام آئیں۔
ان کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ریجن کرکٹ دوبارہ بحال ہوئی ہے ، کھلاڑیوں کو بہت زیادہ مواقع مل رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں اب کوالٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔