یونیورسٹی آف ہری پورمیں انسداد منشیات کے حوالےسےخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے شرکاء کومنشیات کےمضراثرات اور اس سے بچاؤ کےمتعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل عبد المعید تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں بڑی تعداد میں فیکلٹی،سول حکام سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔
مہمان خصوصی نے شرکاء سے انسداد منشیات کے متعلق غیر رسمی گفتگو کی اور انکے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔
مہمان خصوصی نےفیکلٹی اور طلباء وطالبات کوانسدادمنشیات مہم میں حصہ لینے اورمنشیات فروشوں کی نشاندہی پر زوردیا،انھوں نے کہا کہ منشیات سے پاک پاکستان اور صحت مند نوجوان ہی اصل ترقی کے ضامن ہیں۔
شرکاء نےاینٹی نارکوٹکس فورس کی سیرحاصل بات چیت اور انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات اور قومی فریضے کی ادائیگی پر شکریہ ادا کیا ۔