اسلام آباد ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں کیلئے رمضان المبارک کے دوران نئے اوقات کار جاری کردیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران ہائیکورٹ میں سماعتیں ساڑھے9 سے ساڑھے11بجے تک ہوں گی، پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔
پیر سے جمعرات ڈویژن بینچ دن12بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گے، جمعہ کو سماعت صبح ساڑھے 9بجے سے ساڑھے11بجے تک ہی ہوں گی۔ ہفتہ کو کوئی سماعت نہیں ہوگی،ججز اپنے حکمنامے تحریرکریں گے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کےعدالتی اوقات بھی جاری کردیے گئے، سیشن کورٹس پیر سے ہفتہ صبح9 بجے سے ڈھائی بجے تک کام کریں گی، جمعہ کوسیشن عدالتیں صبح9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گی۔