وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال نے ازبکستان میں تابنے کی پیداوار کے بڑے مرکز الملیک مائننگ اینڈ میٹالرجیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور کاپر مائننگ میں پاک ازبک تعاون بڑھانے پر بات کی گئی۔
وفاقی وزرا عبدالعلیم خان اور جام کمال نے دورہ الملیک میں مائنز، کنسنٹریشن سیکشن اور اسملٹر سمیت کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہیں ازبکستان کے وزیر برائے مائننگ و جیولوجی، بوبیر فرہودوویچ اسلاموف اور الملیک کمپلیکس کے چیئرمین عبداللہ خورسانوف نے خوش آمدید کہا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کے ہمراہ سیکریٹری پیٹرولیم و مائننگ مومن آغا بھی تھے۔ ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت لازیز قدرتوف اور وزیر برائے مائننگ و جیولوجی بوبیر فرہودوویچ اسلاموف بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ دونوں وفاقی وزرا نے کہا وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ازبکستان کے ساتھ کاپر مائننگ میں شراکت داری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔