وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 24 نئے اراکین کو شامل کر لیا گیاہے جنہوں نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں عہدے کا حلف لیا ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 12وفاقی وزراء ، 9 وزراءمملکت اور 3مشیروں کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ ہارون اختر،حذیفہ رحمان،مبارک زیب،طلحہ برقی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہونگے۔
ایوان صدر میں آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 13 وفاقی وزراء ، 9 وزرائے مملکت اور 3 مشیران سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے ۔
وفاقی کابینہ کا حصہ بنے والے وزراءمیں حنیف عباسی،معین وٹو،مصطفیٰ کمال، سردار یوسف ، اورنگزیب کھچی ، رانا مبشر اقبال،رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری ، شزہ فاطمہ ، جنید انوار چودھری، خالد حسین مگسی اورعمران احمدشاہ وفاقی شامل ہیں ۔
وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل،ملک رشید،ارمغان سبحانی، کھیئل داس، طلال چوہدری،عبدالرحمٰن کانجو ، بلال اظہرکیانی،ڈاکٹر مختار بھرتھ، شذرہ منصب،عون چودھری اور وجیہہ قمر وزیر مملکت کاحلف اٹھائیں گے۔
مشیر میں محمدعلی،توقیر شاہ اور پرویز خٹک بھی شامل،وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔ تینوں مشیروں کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔