آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی مارنس لبوشین نے افغانستان کے میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زیادہ تر تیاری ٹورنامنٹ سے پہلے ہو چکی تھی، تمام کھلاڑی خود کو تیار کرکے آئے تھے ، افغانستان کے خلاف میچ کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے افغانستان کے خلاف میچ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ٹیم اچھی فارم میں ہے، افغانستان کے خلاف بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے، ہمیں کل کا میچ جیت کر اور افغانی فینز کو خاموش کروا کر خوشی ہوگی، کل کا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا چاہیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ افغانستان کے بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے ، افغانستان کی ٹیم اچھی فارم میں ہے، ان کے بولرز کافی اچھی بولنگ کررہے ہیں، میں کوئی کرکٹ پنڈت نہیں ہوں کہ جو افغانستان کی ٹیم کو انڈر ڈاگ کہوں۔