رمضان المبارک میں اسلام آباد کے باسیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شہر بھر میں 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی ۔ فئیر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیاء خرید سکیں گے۔
ماہ صیام میں خصوصی فیئر پرائس شاپس جی نائن مرکز،آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں قائم ہوں گی ۔ ایف ایٹ ، ایف الیون ، جی تھرٹین، بارہ کہو میں بھی فئیر پرائس شاپس بنیں گی۔
فہرست کے مطابق بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون ، ایف سکس ، جی سکس ، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم کی جا رہی ہیں۔