صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو دادشجاعت دیا ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےاپنے بیان میں کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو6سال ہونے پر قوم فضائی نگہبانوں کو سلام پیش کرتی ہے، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی شاہینوں کے سامنے بےبسی ہماری فضائی حاکمیت کاثبوت ہے، ایئرفورس کے جانبازوں نے 'جھپٹناپلٹنا،پلٹ کرجھپٹنا'کامفہوم پوری دنیاکوسمجھادیا۔
مزید کہا پاک فضائیہ کےردعمل نےدنیاکوباورکرایاکہ پاکستان امن پسندملک اورمفاہمت کوترجیح دیتاہے ،بھرپورجواب کی قوت کے باوجودمفاہمت کی راہ اپنانےپرپاک فوج کی امن کوششیں لائق تحسین ہیں، خطےکوامن کا گہوارہ بنانےکیلئےپاک بھارت تعلقات کاجذبہ امن کلیدی حیثیت رکھتاہے،افواج پاکستان اپنے جذبہ ایمانی سے عددی برتری کے حامل دشمن پر بھاری ہے۔