بھارت نے 27 فروری 2019 کو پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ مارگرانے کا ڈھنڈورا پیٹا لیکن یہ گمراہ کن دعویٰ خود امریکی تردید نے مودی سرکار کے منہ پر دے مارا۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف 16 مار گرانے میں یکسر ناکام رہی اورالٹا اپنا ہی ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور 6 فوجی گنوا بیٹھی۔
اوپن سورس سیٹلائٹ تصاویرکے مطابق بھارت نے ایئراسٹرائیک میں کوئی قابل ذکر ہدف نشانہ نہیں بنایا تھا۔ بلوم برگ نے بھی ایسی ہی رپورٹ دی ۔
امریکی صحافی کرسٹن فیئرنے بھی بھارتی دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف سولہ طیارہ تباہ نہیں کیا گیا، یہ بھی کہا پاکستان کیجانب سے جنگی قیدی ابھینندن کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجنے سے بھارتی شکست مزید نمایاں ہوگئی۔
مودی سرکار چھ سال گزرنے کے بعد آج تک کسی بھی دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔