وزیرِاعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہردم تیار ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پروزیراعظم شہبازشریف نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا کہا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کرثابت کردیا ملکی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہردم تیار ہیں۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے، قومی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہے ۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 و ہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی جنگی تاریخ کا مختصر ترین اور فیصلہ کن معرکہ سر کیا ، پاکستان کا سرپرائز ڈے اور سازشی مودی سرکار کے غرور کی تذلیل کا دن ہے ۔ پاکستان نے جنگی قیدی ابھینندن ورتمان کو چائے پلائی جس میں اس نے مودی کو پاک فوج کا یہ پیغام پہنچا دیا کہ اپنی حد میں نہ رہے تو پھر کہیں کے نہ رہو گے ۔