انسدادِ منشیات فورس (ANF) نے منشیات کے خلاف مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سالانہ تقریب میں 18 ٹن منشیات تلف کر دی۔
منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عدالت نے 69 مجرموں کو عمر قید جبکہ 238 دیگر مجرموں کو مختلف سزائیں سنائیں۔
علاوہ ازیں، عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے تقریباً 1000 آگاہی پروگرامز منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے۔