بھارت کی یوٹیوبر اداکار پراجکتا کولی نے اپنے بوائے فرینڈ وکیل ورشنک کھنال سے باضابطہ طور پر شادی کر لی۔
اداکارہ پراجکتا نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دلکش تصاویر شئیر کی ہیں، دونوں گیارہ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نےاپنی شادی کے خاص موقع پرسنہری لباس کا انتخاب کیا،جبکہ دولہے ورشنک نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی،جوڑے کی جانب سے 25 فروری کو بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
اس سے پہلے دونوں کی ابٹن لگی تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں،جس میں دونوں نے سفید رنگ کا انتخاب کیا،پراجکتا کولی کی ورشنک کھنال سے 2023 میں منگنی ہوئی تھی،ورشنک کھنال کا تعلق تعلق نیپال کے شہر کھٹمنڈو سے ہے۔
خیال رہے کہ پراجکتا کولی نیٹ فلکس کے رومانوی ڈرامے 'مس میچڈ' اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔