بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا اہوجا کے بارے میں افواہیں زوروں پر ہیں کہ ان کی 37 سالہ شادی اب طلاق کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے یہ خبر حیران کن ہے کیونکہ گووندا طلاق کے حوالے سے سرخیوں میں آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا اور سنیتا اہوجا کے درمیان طلاق کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا کئی ماہ سے علیحدگی میں رہ رہا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ طلاق کی وجہ گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے، تاہم اب تک گووندا یا سنیتا اہوجا کی طرف سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
گووندا اور سنیتا اہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی جب گووندا بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام کما رہے تھے۔
ان کی 37 سالہ شادی کے دوران ان کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، پیدا ہوئے۔
حال ہی میں گووندا کی بیٹی نے اپنے والد اور کزن کرشنا کے درمیان جھگڑے کے بارے میں بات کی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کے تنازعات کافی "زہریلے" ہیں جو گووندا کی ذاتی زندگی میں مزید پیچیدگیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔