پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں مسلسل ہار سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کے حق میں بول اٹھے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھارت کے ہاتھوں اہم میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد خصوصی پیغام جاری کیا۔
View this post on Instagram
اپنے پیغام میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ 11 کھلاڑیوں پر تنقید کرنے سے پہلے کوئی یہ بتائے کہ باقی اداروں اور 26 کروڑ عوام نے پاکستان کی عزت کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے؟۔
دوسری طرف اداکار اسد صدیقی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستان کی شکست کو شرمناک قرار دیا۔
اسد صدیقی کی جانب سے لکھا گیا کہ بار بار دل لگانا، بار بار دل تڑوانا، ہمیشہ کی طرح، ہم بھی واقعی پاگل ہیں، جیت کے لیے نہ کوئی منصوبہ بندی ہے نہ جیتنے کا جذبہ، یہ کیا تماشا ہے بھائی؟ قسم سے اب تو حد ہو گئی۔
اداکار نے پاکستان کی ہار کو شرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ کئی سالوں بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، پھر بھی پاکستان ہی وہ پہلی ٹیم بنے گی جو اس ایونٹ سے باہر ہو جائے گی یہ کتنی شرم کی بات ہے۔