چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو ڈمپر جلوانے کے مقدمے میں 12 دن بعد سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔
آفاق احمد کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی آفاق آحمد کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔
آفاق احمد کو 11 فروری کو لانڈھی پولیس نے اشتعال دلا کر ڈمپر جلوانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تین مقدمات درج ہوئے تھے۔
آفاق احمد رہائی کے بعد جیل سے باہر آئے تو کارکنوں نے نعرے لگا کر اور گل پاشی کرکے استقبال کیا۔