وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال اہم سرکاری دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے، جہاں ازبک وزیر سرمایہ کاری لازیز قدراتوف اور نائب وزیر شخرخ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزراء کی ازبک حکام سے اہم ملاقاتیں اور اجلاس منعقد ہوں گے، دورے کا سب سے اہم ایونٹ 26 فروری کو ہونے والا پاک-ازبک بزنس فورم ہوگا ۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستانی وفد کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پہلے ہی ہوم ورک مکمل کیا جا چکا ہے۔ وفد کے ازبک حکام سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی غور کیا جائے گا۔