لاہورمیں میاں اسلم اقبال کے ڈیرےسےلاش ملنےکا معمہ حل کرلیاگیا،مقتول نوکری سے برخاست پولیس اہلکار نکلا،قتل کرنے والے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکار کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کےاہلکار ارشد نےاپنےدوست عمران کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پستول نہرمیں پھینک کرفرارہوگیا، ملزم ارشد کو میانوالی سےگرفتارکیاگیا،مقتول عمران فیصل آبادکارہائشی اور برخاست شدہ پولیس اہلکار تھا۔
دونوں آئس کا نشہ کرتےگرفتارملزم ارشد نےدوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا،قتل کی حتمی وجوہات سامنے لانےکےلیے تفتیش جاری ہے،سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کےسرونٹ کوارٹر سے لاش بائیس فروری کو ملی تھی۔