کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں گڑھے میں گر کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور غفار اور طفیل لنڈی کوتل چورنگی کے قریب سیوریج لائن کی کھدائی کر رہے تھےکہ اچانک ایک مزدور کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے گڑھے میں جا گرا، دوسرا اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے بھی کود پڑا لیکن سیوریج کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ آگے کی جانب بہہ گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی مین ہول کھول کر مزدوروں کی لاشیں نکالیں، لیکن بدقسمتی سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے دونوں مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی کو اجاگر کرتا ہے، جس کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔