آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے، وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں گے، پاکستان میں بڑے اسکور بن رہے ہیں، ہم 400 کا بھی سوچ رہے ہیں۔
آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری نے اسلام آباد میں جنوبی افریقا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے درمیان میں علم نہیں تھا کی ریکارڈ بنے گا، جوش اور میں نے اچھی پارٹنر شپ کی، جب 5 اوور رہ گئے تھے تو یقین تھا کہ ہدف حاصل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2022ء میں بھی آئے تھے، راولپنڈی میں کھیل چکے ہیں، اسلام آباد میں انجوائے کررہے ہیں، یہاں بہت اچھا موسم اور کرکٹ ہوتی ہے، میں کیپنگ کے ساتھ ساتھ اب بیٹنگ کو بھی انجوائے کررہا ہوں۔
ایلکس کیری کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش میچ کو بھی دیکھیں گے، جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے، اس کیخلاف ایک بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔
آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ ان دنوں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس موقع پر ٹیم میں تبدیلی کے حق میں نہیں، وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں گے، پاکستان میں بڑے اسکور ہو رہے، ہم 400 رنز کا بھی سوچ رہے ہیں۔