خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کرم میں اشتعال پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے حکومت مخالف تقریر کرنے اور اشتعال پھیلانے کا الزام ہے میں سماجی رہنما سرتاج حسین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 4 روزہ کارروائی میں مختلف علاقوں سے اب تک 90 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سرتاج حسین اور ان کے چار ساتھیوں پر حکومت مخالف تقریر کرنے اور اشتعال پھیلانے کا الزام ہے۔ جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب سماجی رہنما افضل خان نے سرتاج حسین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ کہا وہ معذور سماجی شخصیت ہیں۔ جو موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کررہے تھے۔ انہیں گرفتار کرنا افسوسناک عمل ہے۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق لوئر کُرم، بگن، اوچت، چارخیل اور مندوری سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے ساتھ کانوائی میں لوٹا گیا سامان و ادویات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور علاقے میں قیام امن کے لئے فورسز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔