کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ملزمان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر کا صفایا کر گئے۔
مسلح ڈکیت اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ نقدی اور موبائل فونز لے اڑے۔ اہلخانہ کے مطابق قمر بلوچ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ مسلح ڈکیتوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔