بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور اہم بیٹر ویرات کوہلی نے کہاہے کہ یہ احساس بہت اچھا تھا کہ ایک اہم میچ میں اس طرح بیٹنگ کی جائے، جہاں سیمی فائنل کی جگہ حاصل کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ خاص طور پر جب روہٹ آؤٹ ہو ئے تو میرا کام واضح ہو گیا تھا، مڈل اوورز کو کنٹرول کرنا، سپنرز کے خلاف خطرہ مول نہ لینا، اور پیسرز پر حملہ کرنا۔ میں نے جو طریقہ کار اپنایا، اس سے میں خوش تھا، کیونکہ یہی میرا ون ڈے کھیلنے کا انداز ہے۔
ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ مجھے اپنے کھیل کی سمجھ ہے۔ یہ باہر کے شور سے دور رہنے، اپنی توانائی اور خیالات کو سنبھالنے کا معاملہ ہے۔ ایسے میچوں کے دوران توقعات اور جنون میں کھنچ جانا میرے لیے آسان ہے۔ میں خود کو بار بار یاد دلاتا رہا کہ فیلڈنگ میں میں اپنی 100فیصد کوشش کروں گا۔ اسی لیے میں فیلڈنگ پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ سر جھکا کر اپنے کام میں لگ جاتے ہیں، تو چیزیں خود بخود درست ہو جاتی ہیں۔ واضح سوچ اہم ہے، جب گیند پر پیس ہو تو آپ کو اسکور کرنا شروع کر دینا چاہیے۔ شبمن اور شریاس بہترین رہے ہیں۔ ان حالات میں سبھی کو اچھی پریکٹس ملی ہے، جو آنے والے میچوں کے لیے اچھی علامت ہے۔ 36 سال کی عمر میں، ایک ہفتے کی چھٹی بہت اچھی چیز ہے۔ اتنی محنت کرنے کے لیے مجھے بہت کچھ لگانا پڑتا ہے۔