وسطی کرم چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا لیکن پولیس کے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا اور 4 دہشتگردوں کو مار دیا ۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے پر جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ، لوئر و سینٹرل کرم میں حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی گئی ہے ۔