ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ان فنڈز کا بڑا حصہ سکیورٹی اور انسدادِ منشیات کے پروگراموں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ انسانی امداد کے لیے دی جانے والی رقم انتہائی محدود ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی غیر ملکی امداد پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ان فنڈز میں پاکستان کے لیے امریکی حمایت یافتہ ایک پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔
یو ایس ایڈ (USAID) کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے بھی کم فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ ریڈ کراس کے لیے الگ سے 56 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔