انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیدیا ہے جس میں سب سے اہم کردار بین ڈکٹ کا رہا جنہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 20 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑے انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ بین ڈکٹ نے 143 گیندوں پر 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165 رنز کی اننگ کھیلی ۔
ا س سے قبل یہ اعزاز نتھان ایسٹل کے پاس تھا جنہوں نے امریکہ کے خلاف 2004 میں 145 رنز بنائے جبکہ اینڈی فلاور نے بھارت کے خلاف 2002 میں 145 رنز بنائے تھے ۔تاہم اب یہ ریکارڈ بین ڈکٹ نے اپنے نام کر لیا ہے ۔