پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،پاکستان کو افریقہ ون سب میرین کیبل سے منسلک کردیا گیا۔
پی ٹی سی ایل کےمطابق صارفین کو عالمی معیارکی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوسکیں گی،پی ٹی سی ایل نے افریقہ ون کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کےلیےمعاہدہ کیا۔افریقہ 1 کیبل سسٹم 2026 میں فعال ہو جائے گا۔
پی ٹی سی ایل کےمطابق دس ہزارکلومیٹر طویل کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں،سسٹم میں شرکت پاکستان کے ڈیجیٹل وژن 2030کے مطابق ہے۔