مصطفی عامرقتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نےملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی۔
مصطفی عامرقتل کیس کی انسداد دہشتگری عدالت میں سماعت ہوئی،جہاں ملزم ارمغان اورشیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کے نمونے فرانزک کےلئے بھیج دیئے گئے ہیں،ملزم ارمغان کی نشادہی پرآلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے،استدعا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا ہےریمانڈ دیا جائے، دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزم کے والد کے اشارے پر ارمغان بے ہوش ہوا۔۔
گذری پولیس نے ریمانڈ دینے کی درخواست عدالت میں جمع کرادی،مقتول کی قبر کشائی کرکے لاش تحویل میں لی گئی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی،اس کے علاوہ عدالت نے ملزم شیراز کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیدیا۔