لاہور کی سیشن کورٹ نے تین سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے والے باپ عثمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تنویراعوان نے کیس کا فیصلہ سنایا، مدعی کے وکیل نے بتایا کہ مجرم عثمان نے سوتیلے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا جس کے شواہد موجود ہیں جبکہ مجرم کے وکیل نے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے عدالت بری کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنا دیا اور مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا ۔ مجرم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے دوہزار تئیس میں مقدمہ درج کیا مجرم پر سوتیلے بیٹے تین سالہ چاند علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔